اس درمیان ہاوڑہ میں ضلع انتظامیہ کی میٹنگ میں شرکت سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اچانک ضلع کے کچی بستی پہنچ کر مقامی لوگوں کو حیران کردیا۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بذات خود کچی بستی کے دورہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ آج میں ہاوڑہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے انتظامی میٹنگ تھی۔میٹنگ میں شرکت سے قبل میں راؤنڈ ٹینک علاقہ جہاں زیادہ تر ہندی بولنے والے مقیم ہیں کے گلی نمبر 2کا اچانک دورہ کیا۔
کچی بستی میں آباد لوگوں سے میں نے بات کی اور ان کی پریشانیوں کو سنا۔جس میں صاف پانی کی سپلائی، راشن کارڈ کی تقسیم ،ڈرینج سسٹم کی بہتری جیسے مسائل شامل تھے۔میں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ہوڑہ کارپوریشن کے افسران،محکمہ خوراک سپلائی سے بات چیت کرکے ان مسئلے پر جلد سے جلد کارروائی کی جائے گی۔