کولکاتا: شمالی بنگال میں پنچایت میں انتخابی مہم کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں زخمی ہو گئی تھیں۔ ممتا بنرجی کے پائوں میں چوٹ پہنچیں تھی۔ممتا بنرجی نے ورچوئل پنچایات انتخابات کےلئے مہم چلائی ۔انہوں نے خود بتایا تھا کہ ڈاکٹروں نے کچھ معمولی سرجری کا مشورہ دیا ہے ۔ آج صبح معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ممکنہ طور پر آج سرجری ہوگی۔ انہیں دوپہر میں ایس ایس کے ایم اسپتال آتے دیکھا گیا۔ اسپتال ذرائع نے واضح کیا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کے گھٹنے کے اوپر پانی جم گیا ہے اس کو نکالا جارہا ہے۔شام 7.30بجے وزیر اعلیٰ کو وئیل چیئر پر اسپتال سے باہر آتے دیکھا گیا۔ ابھیشیک بنرجی بھی ان کی مدد کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد ممتا ایک چھوٹی نیلی گاڑی میں اسپتال کے احاطے سے نکلیں۔ ابھیشیک بنرجی بھی وزیر اعلیٰ کی گاڑی میں تھے۔
ممتا بنرجی کے اسپتال کے انچارج ڈاکٹروں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے بائیں گھٹنے کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے۔ ممتا بنرجی کے پائوں کا سرجری نہیں کرایا گیا ہے بلکہ گھٹنے میں جمع سیال کو باہر نکالا گیا۔ جمعرات کو تقریباً 2 بجے، ممتا بنرجی پی جی اسپتال میں داخل ہوئیں اور یو سی ایم عمارت میں گئیں۔ وہاں وزیر اعلیٰ کا ڈیکسا سکین کیا گیا۔ اس کے بعد وہ ووڈ برن بلاک میں داخل ہوئیں۔ پھر سہ پہر 3 بجے انہیں تیسری منزل پر او ٹی روم میں لے جایا گیا اور علاج شروع کیا گیا۔شام 5 بجے انہیں کیبن نمبر 12 اور 30 میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں زیر نگرانی رکھا۔ ابھیشیک بنرجی شام 6.بجے ایس ایس کے ایم پہنچے۔