اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjeeباہری عناصر کی وجہ سے مغربی بنگال میں حالات کشیدہ ہوئے

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر رام نومی کے جلوس میں ہتھیار لہرانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت بی جے پی کی وجہ سے ریاست میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ CM Mamata Banerjee

باہری عناصر کی وجہ سے مغربی بنگال میں حالات کشیدہ ہوئے
باہری عناصر کی وجہ سے مغربی بنگال میں حالات کشیدہ ہوئے

By

Published : Apr 11, 2023, 3:36 PM IST

کولکاتا:ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے بھیجے گئے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں ہمیشہ امن کا ماحول رہا ہے۔باہری عناصر کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ رام نومی کے موقع پر ہوڑہ اور ہگلی کے رشڑا میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خود ہوڑہ واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا اور گورنر نے دارجلنگ کا دورہ مختصر کر کے رشڑا کا دورہ کیا۔

ہوڑہ اور رشڑ ا میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد مرکزی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم ریاست پہنچی ہے۔پریس کانفرنس میں فیکٹ فائنڈنگ کی ٹیم نے کہاکہ ریاست کے حالات پنچایات الیکشن کے لئے موزوں نہیں ۔ انتظامیہ نے بروقت کارروائی نہیں کی۔ پولیس انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان تھا۔ یہ رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ اور قومی انسانی حقوق کمیشن کو دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے نوبنو سے ایمبولینس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی جلوسوں میں ہتھیار کیوں لے جایا جائے گا؟ بندوق کے ساتھ رقص کیوں؟ بلڈوزر کیوں استعمال کیا گیا؟ سب کچھ غیر قانونی ہے۔ بدمعاشوں کو مونگیر سے لایا گیا تھا۔یہاں کے تمام لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔ وہ فساد نہیں کرتے۔ ثقافت ان کی ہم آہنگی ہے۔ اگر پولیس دونوں جانب سے روک لیتی تو گولیوں کی زد میں آکر بہت سے لوگ ہلاک ہو سکتے تھے۔ پولیس نے تدبر سے کام لیا۔

انہوں نے کہا کہ حالات کو بہتر بنانے کے لئے تمام لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایک سیاسی جماعت خود ماحول بگاڑنے پر آمادہ ہے۔مغربی بنگال کے عام لوگ اس پارٹی کو جواب دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details