کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی منگل کو اپوزیشن اتحاد’’انڈیا‘‘کی میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی میں ہیں. اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو ان سے ملاقات کرنے والی ہیں۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سات مرتبہ ممبر پارلیمنٹ رہ چکی ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق وہ ایک ساتھ اتنے ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر ناراض ہیں۔ وزیر اعلی نے کہاکہ جو ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہئے.میں خوش قسمت ہوں کہ میں اب ممبر پارلیمنٹ نہیں ہوں۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے پوری پارلیمنٹ معطل ہے۔ آمریت چل رہی ہے۔ جمہوری عمل کا تحفظ بہت ضروری ہے۔
پیر کو سرمائی اجلاس کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی تقریر کے درمیان میں، اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے حفاظتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔