اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Banerjee Slam BJP بنگال کو بدنام کرنے والے اترپردیش، منی پواور تری پورہ کو فراموش کر دیتے ہیں - پنچایات انتخابات میں ہوئے تشدد

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج اسمبلی میں پنچایت انتخابات میں ہوئے تشدد پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ نندی گرام میں اسمبلی انتخابات کے دوران کیا ہوا ؟کس طرح دو گھنٹے لائٹس بند کرکے مجھے ہرایا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔

بنگال کو بدنام کرنے والے اترپردیش، منی پواور تری پورہ کو فراموش کر دیتے ہیں
بنگال کو بدنام کرنے والے اترپردیش، منی پواور تری پورہ کو فراموش کر دیتے ہیں

By

Published : Jul 27, 2023, 8:22 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایات انتخابات میں ہوئے تشدد سے متعلق بحث میں حصہ لیتے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کو بدنام کیا جارہا ہے۔اپوزیشن کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام اسمبلی انتخابات کے نتائج سے متعلق کہا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا کہ مجھ سے پہلے جس نے تقریر کی ہے وہ ترنمول کانگریس میں تھے ۔انہو ں نے بائیں محاذ کے دور حکومت سے متعلق وہ بھول گئی ہے وہ اس بات کو بھی بھول گئے کہ لائٹ بند کرکے کیسے اسمبلی انتخابات میں مجھے شکست سے دوچار کیا گیا ۔ممتا بنرجی کے اس بیان بی جے پی لیڈران نے احتجاج کیا ۔اسپیکر نے سب کو خاموش کرانے کی کوشش کی ۔

اس درمیان وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے بھی بولنے کا حق ہے ۔میری تنقید کی گئی ہے اور الزامات لگائے ہیں مجھے جواب دینا ہے۔اس درمیان اپوزیشن ممبران نے ممتا بنرجی کے خلاف نعرے بازی کی ۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کو نندی گرام میں شوبھندو ادھیکاری کے ہاتھوں 1956 ووٹوں سے ڈرامائی انداز میں شکست ہوئی تھی۔ بعد میں ممتا نے بھوانی پور سے ضمنی انتخاب جیت لیا۔ممتا بنرجی کو بی جے پی کمپارٹمنٹل چیف منسٹر قرار دیا۔ دوسری طرف، ترنمول نے نندی گرام میں سبویندو کی جیت کے پیچھے گنتی میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ اس وقت گنتی مرکز کی لائٹس بند کر دی گئیں، ترنمول نے یہ بھی الزام لگایا کہ دو گھنٹے کے دوران کافی دھاندلی ہوئی ہے۔ ترنمول اس کو لے کر عدالت گئی تھی۔ جو تاحال حل نہیں ہو سکا۔

پنچایت انتخابات میں مرنے والوں کی تعداد پر روشنی ڈالتے ہوئے، ممتا نے کہاکہ اس مرتبہ 80ہزار مرکزی فورسیس کو تعینات کیا گیا تھا ۔70ہزار سیوک پولس اور 80ہزار پولس اہلکار بھی ڈیوٹی پر تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’ہم بہت انسان ہیں، ہم نے مرنے والوں کو پیسے اور ہوم گارڈ کی نوکری دی ہے۔ میں نے ریلوے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو 5 لاکھ روپے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’’1992 میں پنچایت انتخابات میں 59 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ 2003 میں 79 افراد ہلاک ہوئے۔ 2008 میں پولنگ کے دن 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2013 میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔ 2018 میں 22 افراد ہلاک ہوئے۔ 2023 میں انتخابات سے قبل 29 افراد کی موت ہوئی تھی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ جنگل محل میں حالات پر امن تھے ۔پرولیا ، بانکوڑہ میں کوئی گڑبڑی نہیں ہوئی ۔ مشرقی مدنی پور میں گھر کس نے جلایا؟ بی جے پی نے نندی گرام میں ایک خاتون کی عصمت دری کی دھمکی دی تھی، اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منی پور میں ہوئے تشدد کے واقعات پر بات کیوں نہیں ہورہی ہے۔منی پور جل رہا ہے، میزورم جل رہا ہے اور آپ گھوم رہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میری حکومت ختم کرنے کی بات ہورہی ہے۔میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ یہ کون کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Slam Modi وزیر اعظم کو اپوزیشن اتحاد کا نام پسند آیا: وزیراعلیٰ ممتابنرجی

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنچایتی انتخابات کے لیے 2 لاکھ 31 ہزار 800 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ لیکن ترنمول نے تنہا مقابلہ کیا۔ ،بی جے پی نے54,620پرچہ نامزدگی جمع کرایا ہے۔۔ کانگریس نے 17 ہزار، بایاں محاذ نے 27 ہزار 787 پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ 2018 میں، 65 فیصد نامزد گی ہوئی تھی ۔اس بار یہ 87 فیصد ہے۔ 398 ٹیمیں مبصر تھیں۔ 696 بوتھس پر دوبارہ انتخابات ہوئے۔ تم کہتے ہو کوئی گڑبڑ ہے؟ بیلٹ باکس پانی میں پھینک دو، یہ کس نے کیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details