ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک کے گھر پر ای ڈی کے چھاپہ پر ممتا بنرجی برہم کولکاتا:مغربی بنگال کے وزیر جیوتری پریہ ملک کی رہائش گاہ پر آج صبح سے ہی ای ڈی کے افسران راشن گھوٹالہ کے معاملے میں چھاپہ ماررہے ہے۔ریاستی وزیر کے گھر کے علاوہ جیوتی پریہ ملک کے پرائیوٹ سیکریٹری اور چارٹرڈ اکاؤنٹ (CA) کے مکانات سمیت 8مقام کی تلاشی لی جارہی ہے۔ممتا بنرجی نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ریاست بھر میں وجے دشمی منایا جارہا ہے اور پوجا کارنیوال کو لے کر وزرا اور ممبران اسمبلی مشغول ہیں ایسے میں ای ڈی کے ذریعہ گندی سیاست کی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ بدل رہی ہے۔ انتقام کی سیاست نے ساری ترقی کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن اتحاد انڈیا سے اس قدر خوف زدہ کیوں ہے۔یہ لوگ ڈرے ہوئے کیوں ہیں۔
پوجا سے قبل اور بعد میں اب تک ترنمول کانگریس کےجن لیڈروں کے گھر پر جانچ ایجنسیوں نے کارروائی کی ہے ان میں رتھن گھوش ، فرہاد حکیم، جیوتی پریہ ملک ،ملے گھٹک، مدن مترا شامل ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ آج میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ ضلع میں پوجا کارنیول، ضلع کے سبھی لیڈر اور وزراء مصروف ہیں، وہ آج صبح سے ہی وجئے دشمی کرنے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Minister Shashi Panja 'جانچ ایجنسیوں کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے'
ممتا بنرجی نے ریاستی وزیر فرہاد حکیم کی اہلیہ کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بوبی کی بیوی سے سنا ہے کہ مرکزی ایجنسی کے افسران تلاشی کے دوران گھی کیوب اور شوگر کیوب کو بھی الٹ رہی ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ ساڑیاں، سلوار قمیض، کچھ کاسمیٹکس کی بھی تلاشی لے رہے تھے۔ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ ’’بی جے پی لیڈروں کے گھروں پر چھاپے کیوں نہیں مارے جاتے؟ بی جے پی لیڈروں کے گھروں کی تلاشی کیوں نہیں لی جاتی؟۔