کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر شمالی بنگال کے دورے پر روانگی سے قبل وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بدعنوانی کے معاملے کو لے کر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بدعنوانی کے معاملے کو لے کر نام لئے بغیر بی جے پی کو پاکٹ مار کہا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس پارٹی نے پورے معاملے میں لوٹ مار مچا رکھی ہے۔پورے ملک کو پتہ ہے کہ بی جے پی کیا کر رہی ہے ۔اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے کس طرح کے ہتھکھنڈے اپنا رکھی ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی خود ایک پاکٹ مار ہے ۔اس کی نظریں ہمیشہ دوسروں پر ہوتی ہے۔ای ڈی، سی بی آئی کے استعمال کے باوجود ہمارے رہنماوں کے خلاف ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا ہے۔جانچ ایجنسیوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا ان کی پرانی بات ہے۔