اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata On Manipur Violence منی پور معاملے پر ڈبل انجن سرکار ناکام: ممتابنرجی - منی پورمعاملے پر ڈبل انجن سرکار ناکام ممتابنرجی

وزیراعلی ممتا بنرجی نے اسمبلی میں کہا کہ اگر آپ(بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت) منی پور میں امن بحال نہیں کر سکتے تو انہیں ذمہ داری سونپی جائے۔ تشدد زدہ ریاست میں امن و امان قائم کرکے دکھائیں گی۔

منی پورمعاملے پر ڈبل انجن سرکار ناکام:ممتابنرجی
منی پورمعاملے پر ڈبل انجن سرکار ناکام:ممتابنرجی

By

Published : Aug 1, 2023, 10:29 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں مانسون اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی پور معاملے میں ڈبل انجن والی حکومت پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ پرامن بات چیت کے ذریعے مسئلہ کو حل کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ حالانکہ ممتا بنرجی کی تقریر کے درمیان بی جے پی کے ارکان اسمبلی بنگال میں خواتین کے تشدد کا معاملہ اٹھا کر شور شرابہ کرتے رہے ۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تقریر کے آغاز سے ہی بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کی بار بار درخواست کے باوجود بی جے پی کے ممبران اسمبلی اپنی بات پر اڑے رہے۔ مسلسل ہنگامہ آرائی کے باعث وزیراعلیٰ بھی کئی بار خاموش رہیں۔

وزیر اعلیٰ نے غصے میں آکر بی جے پی پر جوابی حملہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ہنگامہ کرنے والی پارٹی نہیں ہیں، ہم گرگٹ کی پارٹی نہیں، ہم چھپکلیوں کی پارٹی نہیں، ہم ماں مٹی مانش ہیں۔ہم جو کہتے ہیں وہ ہر حال میں کرکے دکھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:INDIA Delegation Manipur Visit 'انڈیا' کے وفد نے منی پور سے متعلق ایوان کے لیڈروں کو دی جانکاری

بات یہیں ختم نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ نہیں کر سکتے تو اپنے چہرے پر لیوکو پلاسٹ لگائیں۔ 160 لوگ مر چکے ہیں، ویڈیو دیکھ کر پورا ملک شرمندہ ہے، یہ بی جے پی کی بنائی ہوئی جعلی ویڈیو نہیں ہے۔ ہم منی پور سے شرمندہ ہیں۔ وزیر اعظم کو فوری طور پر بیان دینا چاہیے، اپنا منہ کھولنا چاہیے۔ کیا وزیر اعظم بار بار بیرون ملک جا سکتے ہیں، وہ وہاں تقریر کر سکتے ہیں اور منی پور نہیں جا سکتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details