اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ممتا بنرجی کو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے' - انچارج کیلاش وجے ورگھیہ

بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اورریاستی بی جے پی کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ذہنی توازن بگڑگیا ہے انہیں ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے۔

'ممتا بنرجی کو ڈاکٹر کے پاس جاناچاہیے'
'ممتا بنرجی کو ڈاکٹر کے پاس جاناچاہیے'

By

Published : Dec 27, 2019, 11:16 PM IST

بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اورمغربی بنگال کے انچارج کیلاش وجے ورگھیہ نے کہا کہ ممتا بنرجی کا دماغی توازن بگڑگیا ہے اس لیے وہ تحریک چلارہی ہیں انہیں پہلی فرصت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد سے ہی ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج، جامعہ ملیہ، جادب پور سمیت متعدد یونیورسٹیوں کے طلباء کے ذریعہ تحریک چلائے جانے اور وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت اپوزیشن رہنماؤں کے سخت تنقید کے بعد بی جے پی دفاعی پوزیشن میں آگئی ہے۔

'ممتا بنرجی کو ڈاکٹر کے پاس جاناچاہیے'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر شہریت ترمیمی ایکٹنافذ ہوتا ہے تو دراندازی کرنے والوں کی شناخت آسان ہوجائے گی مگر اس سے ممتا بنرجی کا ووٹ بینک متاثر ہوسکتا تھا اور ان کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی.

اس لیے وہ،اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہیں۔ ورگی نے کہا کہ ممتا بنرجی کو پہلی فرصت میں ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔

ودھان نگر میں منعقد ایک تقریب میں، انہوں نے کہا کہ بنگال میں خرابصورتحال کے لئے وزیر اعلیٰ ذمہ دار ہیں۔

وہ خود تحریک کی قیادت کرکے لوگوں کو غلط فہمی میں مبتلا کررہی ہیں، وہاں امن و امان کیسے برقرار رہے گا؟انہوں نے کہا کہ ایک وزیرا علیٰ کی حیثیت سے انہیں یہ سب زیب نہیں دیتا ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ کہ وزیر داخلہ امت شاہ پورے ملک کو جلا رہے ہیں۔

'ممتا بنرجی کو ڈاکٹر کے پاس جاناچاہیے'

ریاستی بی جے پی کے مرکزی مبصر کیلاش وجہ ورگی نے کہا کہ وزیر اعلی کے اشارے پر ہی ریاست میں تشدد کے وقعات ہوئے ہیں۔ میں اس کے خلاف شکایت کر رہا ہوں۔ اگر غلط ہے تو وہ پھر قانونی کارروائی کریں۔

کیلاش کے بیان کے جواب میں ریاستی وزیر، اور ترنمول کے رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ "اتر پردیش، آسام اور تریپورہ میں پرتشدد احتجاج ہورہے ہیں۔

کیلاش وجے ورگی کو پہلے ان ریاستوں کے وزرائے اعلی کو مشورہ دیتے ہیں جو ان کی پارٹی کے ہاتھ میں ہیں۔

ممتا بنرجی عوام کے ووٹ سے وزیر اعلی بنی ہیں۔ وہ عوام کو ہی جواب دیں گی۔کیلاش وجے ورگی کو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details