کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جھاڑگرام سے کولکاتا آتے ہوئے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ارپیتا مکھرجی کے گھر سے کسی کا دستاویز ملتا ہے تو پھر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ٹھیک کیا لیکن ایسے دھوکہ باز کے گھر سے بی جے پی لیڈر کی دستاویز کیوں ملے ہیں؟ اس معاملے میں اس لیڈر کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔ West Bengal CM Mamata Banerjee Says Why Investigation Agency Not Taking Action Against BJP MP Dilip Ghosh
اساتذہ تقرری بدعنوانی کے معاملے میں ملوث مڈل مین پرسنا رائے کے گھر سے دلیپ کے گھر کے دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دلیپ گھوش نے جنوبی 24 پرگنہ میں شووک مجمدار نامی شخص سے زمین خریدی ہے۔ وہ دستاویز پرسنار کے گھر سے برآمد ہوئے۔ خود دلیپ نے گھر خریدنے سے انکار نہیں کیا ہے۔ جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی، ترنمول نے مدنی پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے بھی منگل کو یہی سوال اٹھایا تھا کہ بھرتی بدعنوانی کیس میں بی جے پی کے آل انڈیا نائب صدر کے خلاف کارروائی کیوںنہیں کی جارہی ہے۔