اردو

urdu

ETV Bharat / state

West Bengal CM Mamata Banerjee موربی کیبل پل سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے چنئی کے دورے کے لئے روانگی سے قبل بی جے پی کی قیادت والی گجرات اور مرکزی حکومت کے خلاف بھڑاس نکالتے ہوئے کہاکہ موربی کیبل پل سانحہ کے ذمہ دار کے خلاف جانچ ایجسیاں کارروائی کیوں نہیں کرتی ہے۔130 لوگوں کی موت کے ذمہ داروں کوسزا دی جائے گی یا پھر انہیں استقبال کیا جائے گا۔

موربی کیبل پل سانحہ کے ذمہ دار کے خلاف جانچ ایجسیاں کارروائی کیوں نہیں کرتی
موربی کیبل پل سانحہ کے ذمہ دار کے خلاف جانچ ایجسیاں کارروائی کیوں نہیں کرتی

By

Published : Nov 2, 2022, 4:49 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر لا گنیش کی دعوت پر ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ آج چنئی کے دورے کے لئے روانہ ہو گئیں۔روانگی سے قبل وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نامہ نگاروں کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور گجرات کی حکومت پر جم کر تنقید کی ۔West Bengal Cm Mamata Banerjee Says Why ED and Other Agencies Not Taking Aaction Aagainst Responsible Of Morbi Cable Incident

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے چنئی کے دورے کے لئے روانگی سے قبل بی جے پی کی قیادت والی گجرات اور مرکزی حکومت کے خلاف بھڑاس نکالتے ہوئے کہاکہ موربی کیبل پل سانحہ کے ذمہ دار کے خلاف جانچ ایجسیاں کارروائی کیوں نہیں کرتی ہے۔130 لوگوں کی موت کے ذمہ داروں کوسزا دی جائے گی یا پھر انہیں استقبال کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ موربی کیبل پل سانحہ کے بارے میں سن کر صدمہ پہنچا۔حیرت میں مبتلا ہوگئی تھی کہ کسی کی لاپرواہی اورجملہ بازی کی وجہ سے چند گھنٹوں کے اندر اندر اتنے لوگوں کی جان چلے گئی۔اگر انتظامیہ لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کرتی تو موربی کیبل پل کا حادثہ پیش نہیں آتا ۔اس کے لئے ضلع انتظامیہ سے لے کر گجرات کے وزیراعلیٰ تک ذمہ دار ہے۔

مزید پڑھیں:CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا گجرات حادثے پر اظہار غم

انہوں نے کہاکہ کہاں ہیں جانچ ایجنیسیاں،چھوٹی چھوٹی باتوں اور جھوٹے چھوٹے معاملے میں لوگوں کے ناک میںدم کردینے والی جانچ ایجنسیاں آخر ہیں کہاں؟ چند لوگوں کی لاپرواہی کے سبب 130 لوگوں کی موت ہوگئی لیکن جانچ ایجنیسیاں خاموش ہیں۔وہ کیوں نہیں 130 لوگوں کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف جانچ کرتی ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ جن لوگوں کو موربی کیبل پل کی مرمت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی انہیں جلد سے جلد گرفتار کرکے عام لوگوں کے سامنے پیش کرنا چا ہئے تاکہ ملک کو بھی پتہ چلنا چاہئے کہ چند لوگ کیسے غریبوں کی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔West Bengal Cm Mamata Banerjee Says Why ED and Other Agencies Not Taking Aaction Aagainst Responsible Of Morbi Cable Incident

ABOUT THE AUTHOR

...view details