کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے پورا واقعہ سنا ہے۔ جونیئر ڈاکٹروں کو ہراساں کیا گیا ہے۔ ہسپتال میں اس طرح کی توڑ پھوڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہاں پولیس چوکی ہونی چاہیے۔ میں نے اس کے لیے معافی بھی مانگی ہے۔West Bengal CM Mamata Banerjee Says Sorry To SSKM Doctors After Attack
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ اتنا پیسہ خرچ کر کے ٹراما سینٹر بنایا گیا۔ اس میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس واقعہ میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ ممتابنرجی نے مزید کہا کہ 'جس وقت مریض کو لے جایا گیا، وہاں کوئی سینئر ڈاکٹر نہیں تھا، دو جونیئر ڈاکٹر تھے، انہیں مارنا ٹھیک نہیں تھا، لیکن میں نے کہا ہے کہ کم از کم ایک سینئر ڈاکٹر ہونا چاہیے۔