اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی تشدد پر پردہ ڈالنے کے لئے کرونا وائر کا سہارا لیا جاریا ہے'

وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی یی قیادت والی مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ دہلی تشدد پر پردہ ڈالنے کے لئے کرونا وائر کانام لے کر عام لوگوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

'دہلی تشدد پر پردہ ڈالنے کے لئے کرونا وائر کا سہارا لیا جاریا ہے'
'دہلی تشدد پر پردہ ڈالنے کے لئے کرونا وائر کا سہارا لیا جاریا ہے'

By

Published : Mar 4, 2020, 6:09 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور کے بالور گھاٹ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دہلی تشد د پر پردہ ڈالنے کے لئے کورونا وائرس کے نام کا سہارا لیا جارہا ہے۔

'دہلی تشدد پر پردہ ڈالنے کے لئے کرونا وائر کا سہارا لیا جاریا ہے'

انہوں نے کہاکہ میں یہ نہیں کہتی ہوں کہ کورونا وائرس جھوٹ ہے لیکن بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں نے کورونا وائرس کے نام کا جس طرح سے استعمال کررہے ہیں اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ وہ ہواؤں کا رخ بدلنے کی کوشش میں ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ کورونا وائر کی وجہ سے اب تک ہزاروں لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ نہ جانے کتنے لوگ اس سے متاثر ہیں۔ پوری دنیا اس کے لئے پریشان ہیں۔ مگر بی جے پی کے رہنماؤں کو خطرناک بیماری کے ذریعہ لوگوں کی توجہ دہلی تشدد سے ہٹانے کا موقع مل گیا ہے۔

'دہلی تشدد پر پردہ ڈالنے کے لئے کرونا وائر کا سہارا لیا جاریا ہے'

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کوروناوائرس سے متعلق جن لوگوں نے ٹویئٹ کیا ہے یاپھر پریس کانفرنس کے ذریعہ کوچھ بولنے کی کوشش کی ہے وہ سب جھوٹ ہے ۔ اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ سچائی یہ ہے کہ دہلی تشدد میں متعدد عام لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت دہلی تشدد پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ممتابنرجی نے کہاکہ دہلی میں جن لوگوں کہ موت ہوئی ہے وہ کرونا میں مبتلا نہیں تھے۔ ہمیں ان کے لئے افسوس ہے ۔ لیکن چند لوگوں کو ان کی کوئی پراہ نہیں ہے

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری ملنے کے بعد سے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نئے قانون کے خلاف تحریک چلا رہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت ریاست کے تمام اضلاع میں نئے قانون کے خلاف جلسہ وجلوس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ریاست کے کل 294 اسمبلی حلقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جا ری ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details