کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شانتی پور راس میلے میں پہنچ کر جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑے گوسوامی کے گھر آئی ہوں، برج بھی آئے ہیں، میں اپنی طرف سے تمام سوامیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اگر میں شانتی پور میں راس میں نہ آتی تو مجھے اس کمی کا بہت ہی احساس ہوتا ہے۔ یہاں، تنوع کے درمیان اتحاد قائم کیا گیا ہے۔West Bengal Cm Mamata Banerjee Says Rass Mela May Include In Tourism Department
ممتا نے کل شانتی پور سے ایک اور بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں ضلع مجسٹریٹ سے کہوں گی راس میلہ کو سیاحتی مقام کے نقشے پر لائیں۔، محکمہ سیاحت سے بات کروں گی اس نے مجھے پہننے کے لیے ساڑھی دی، مجھے دھیرن باساک مہاشے کے کام کا تحفہ ملا۔ پر امن ماحول ہے۔ ذہن میں سکون ہے۔