اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عوام دوست بجٹ ہے' - اسمبلی میں وزیرمالیات امت مترا کے بجٹ پیش کئے جانے

مغربی بنگال اسمبلی میں 21۔2020 بجٹ پیش کیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'یہ عوام دوست بجٹ ہے۔ اس سے ریاست اور عوام دونوں کی ترقی ہوگی۔'

'عوام دوست بجٹ ہے'
'عوام دوست بجٹ ہے'

By

Published : Feb 10, 2020, 7:20 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:47 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں وزیرمالیات امت مترا کے بجٹ پیش کئے جانے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے اپنی طرف سے عوام دوست بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔'

'عوام دوست بجٹ ہے'

انہوں نے کہا کہ 'بجٹ میں ان تمام مسائل کے حل پر روشنی ڈالی گئی ہے جس سے ریاست اور عوام دونوں کی ترقی ہوسکے۔ اس کے لئے بجٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔'

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'وزیر مالیات کو عام وخاص کے مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ انہوں نے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بالکل مناسب اور عوام دوست بجٹ تیار کیا ہے ۔

ترنمول کانگریس کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں سرکاری ہسپتالوں اور دیگر اداروں میں مفت سہولیتیں فراہم کی جا تی ہیں۔'

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'اسمبلی میں جو بجٹ پیش کیا گیا ہے وہ تمام مذاہب کے لیے ہے۔ ہمارے ہیں مذاہب کی بنیاد پر منصوبہ بندی نہیں کی جاتی ہے یا پھر ایک فریق کو فائدہ پہنچانے کے لئے حکومتی ادارے کام نہیں کرتے ہیں۔'

'عوام دوست بجٹ ہے'

انہوں نے کہاکہ آئندہ برسوں میں بجٹ کو بہترین طریقے سے پیش کیاجائے گا جس میں صرف اور صرف عام لوگ کی فلا ح وبہبود کی منصوبہ بندی ہوگی ۔ اس سے زیادہ ریاستی حکومت اور کیا کرسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہماری حکومت خود آمد نی کرتی ہے ریاست کی تمام ضروریات کو پوری کرتی ہے۔ ہمیں مرکزی حکومت سے فنڈ بہت ہی کم ملتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو ریاست مغربی بنگال کو کئی ہزار کروڑ روپے دینے ہیں۔ اگر ہمیں وقت پر فنڈ مل جاتے ہیں تو ہماری ریاست ترقی کے معاملے میں سب سے آ گے چلی جائے گی۔ جی ایس ٹی کے تحت مرکزی حکومت کو بنگال کو 48 ہزار کروڑ روپے دینے ہیں لیکن اب تک اس ضمن میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں گیا ہے ۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details