اردو

urdu

ETV Bharat / state

'شبانہ اعظمی قومی یکجہتی کی عمدہ مثال'

25واں کولکاتاانٹرنیشنل فلم فیسٹول کے اختتام پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ فلم اداکارہ شبانہ اعظمی قومی یکجہتی کے لیے معہ مثال ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ہی قومی یکجہتی کے شاندار کام کیاہے۔

'شبانہ اعظمی قومی یکجہتی کی عمدہ مثال'

By

Published : Nov 16, 2019, 6:45 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ میں شبانہ اعظمی کی تعریف کرتی ہوں کہ وہ جس طرح سے قومی یکجہتی پرباتیں کرتی ہیں اور اسے لوگوں کے سامنے پیش کرتی ہیں۔

'شبانہ اعظمی قومی یکجہتی کی عمدہ مثال'

انہوں نے کہاکہ شبانہ اعظمی ایک کامیاب فلم اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک تجربہ کارشخصیت بھی ہیں۔ انہوں نے ملک کے تمام مذاہب کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلناسیکھایا ہے۔

محترمہ ممتابنرجی کے مطابق بھارت ہماراملک ہے۔ہمیں پیدائشی طور پر اپنے خیالات کااظہار کرنے کاحق حاصل ہے۔ اسے کوئی چھین نہیں سکتا ہے۔اس کے لیے ہم اپنی جان قربان کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کاکہنا ہے کہ آج ملک میں حالات بدل گیے ہیں۔ لوگوں سے بولنے کی آزادی چھین لی گئی ہے۔لیکین یہ زیادہ دنوں تک چلنے والا نہیں ہے ۔ لوگوں کوجھوٹےوعدے اور مذہب کے نام پر گمراہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے خیالات کے اظہار کی پوری آزادی ملنی چاہیے ۔ اگر ایسانہیں ہوتا تو ایک عام آدمی کیسے اپنے مسئلے کا حل نکال سکتا ہے اور وہ کبھی اچھاکام نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ملک میں بہت جلدکچھ ٹھیک ہوجائے گا۔لوگوں کواپنے خیالات کے اظہار کرنے کی پوری آزادی مل جائے گی اور خوشحالی لوٹ آ ئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details