مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج سلی گوڑی میں اتربنگلا اتسو کا افتتاح کرتے بی جے پی سیمت دیگر اپوزیشن پارٹیوں انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو لے کر سیاست درست نہیں ہے۔ اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا
وزیراعلیٰ نے کہاکہ انہوں نے پولس انتظامیہ کو ہدایت دی کہ جولوگ یونیورسٹیوں میں ہنگامہ آرائیاں کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ ایک سیاسی جماعت یونیورسٹی آف نارتھ بنگال میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
انہوں نے کہکاہ میں نے پولس انتظامیہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یونیورسٹیوں میں ہنگامہ آرائیاں برداشت نہیں کی جائے گی۔