اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی سے بی جے پی کا زوال شروع' - وزیراعلیٰ ممتابنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے درگاپور میں جلسے کو خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 'دہلی سے بی جے پی کے زوال کی شروعات ہوئی ہے اور 2021 کے اسبملی انتخابات میں اس کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔'

'بی جے پی کا 2021 میں زمانہ ضبط ہوجائے گا'
'بی جے پی کا 2021 میں زمانہ ضبط ہوجائے گا'

By

Published : Feb 12, 2020, 5:13 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:41 AM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'بی جے پی کو کرناٹک چھوڑ کر اب کہیں بھی اقتدار میں آنے کا موقع نہیں ملے گا۔'

'بی جے پی کا 2021 میں زمانہ ضبط ہوجائے گا'

انہوں نے کہا کہ 'دہلی کے نتائج سے بہت کچھ واضح ہوگیا ہے۔ اب لوگوں کو سمجھ داری سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ بی جے پی کے رہنما لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے لیکن ان کی باتوں میں نہیں آنا ہے۔'

ترنمول کانگریس کی سربراہ کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کے رہنما بڑی بڑی باتیں کرتے تھے لیکن دہلی اسمبلی انتخابات کے بعد سب ختم ہوگیا ہے۔ بی جے پی والوں کو کیا لگتا ہے وہ ریاست میں قدم جما پائیں گے۔'

'بی جے پی کا 2021 میں زمانہ ضبط ہوجائے گا'

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مغربی بنگال میں 2021 میں ہونےو الے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کا دہلی سے بھی برا حال ہونےو الا ہے ۔بنگال کے لوگوں نے لوک سبھا انتخابات میں جو غلطی کی ہے وہ اب دوہرانے والے نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو بھارتیہ جنتاپارٹی سے نجات چاہئے اس لئے انہوں نے دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دیا اور مستقبل میں بھی بھارت کے لوگ بی جے پی کی عوام مخالف پالسی کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔

میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ عام آدمی پارٹی کی طرز سیاست کی جیت ہے اور عوام نے بی جے پی کے نفرت کی سیاست کو رد کردیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سر براہ نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات جیتنے کیلئے سرکاری مشنریوں کا بھی غلط استعمال کیا مگر اس کے باوجود بی جے پی کامیابی حاصل نہیں کرپائی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک اس طرح کی مذہبی سیاست کو پسند نہیں کرتی ہے اس لیے و ہ ہر ایک جگہ نامراد ہورہی ہے۔مہاراشٹر، جھاڑ کھنڈ کے بعد اب دہلی کے عوام نے واضح پیغام دیدیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بنگال کے لوگوں کو 2021 اسمبلی انتخابات کے لئے ابھی سے تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے نام پر غریب کو ڈرانے والے بی جے پی کے رہنماؤں کو اس مر تبہ بنگال کے لوگ سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details