مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کو دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست یقینی ہے۔ اسے مذہب کی سیاست کرنے کا پھل ملنے والا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں مذہب کے نام پر سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اگر ایسا کوئی کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ملک میں امن وامان کے خلاف ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی دہلی اسمبلی انتخابات ہار چکی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کچھ بھی کہلے لیکن حقیقت یہ ہے کہ عاپ دہلی اسمبلی انتخابات جیت رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا غصہ بھی سامنے آنے لگا ہے ۔ بی جے پی کے رہنما انتخابی مہم کے دوران عام لوگوں کو گولی مارنے کی بات کہتے ہیں۔ کوئی شاہین باغ میں بیٹھی خواتین کو گولی مارنے کی بات کہتا ہے تو کوئی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنےوالوں کو ملک کاغدار کہتا ہے۔