بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کہاکہ بی جے پی تمام حدود پار چکی ہے۔ جعلی ویڈیو بنا کر لوگوں کو گمراہ کرنے اور میری شبیہہ بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے
انہوں نے کہاکہ میں جو کہتی ہوں وہ کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے ۔ میں سب کے سامنے زور سے بولتی ہوں۔ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔
ممتابنرجی کاکہنا ہے کہ ملک بھر کی طرح مغربی بنگال کے عوام بھی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف سڑکوں پر اترے ہیں۔ اس میں غلط کیا ہے ۔ لوگ پرُامن احتجاج کررہے ہیں۔ لوگ اگر پرُتشدد مظاہرتے ہوئے تو حالات کچھ اور ہی ہوتے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال میں پرُتشدد مظاہرے جاری ہیں اور مستقبل میں بھی ہوتے رہے ہیں گے۔ پورے ملک کو پتہ ہے کہ مختلف ریاستوں میں کیا ہو رہاہے۔
انہوں نے کہاکہ کرناٹک کے منگلورو میں دولوگوں کی موت ہوئی ہے۔ لکھنو میں احتجاج کے دوران ایک شخص کی موت ہوئی۔ اس کے علاوہ جے این یو میں احتجاج کے دوران ایک نوجوان کو گولی ماری گئی۔ اس کے علاوہ شمال مشرق میں احتجاج کے دوران کئی لوگوں کی ہلاکت کی خبریں ہے۔