مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ بنبنو میں پریس کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت کورونا وائر س سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر کے ملازمین کو مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل چھٹی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تاکہ سرکاری ملازمین کو راستے میں کسی بھی طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ ملازمین کی مدد سے لوگوں میں کوروناوائرس کے خلاف بیداری مہم چلانے میں مدد ملے گی۔ اس لئے تمام متعلقہ اداروں کے ملازمین کےلئے صحت یاب ہونا لازمی ہے
سرکاری ملازمین کو ایک گھنٹہ پہلے دفاتر سے نکلنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سرکاری ملازمین صحت یاب رہیں گے تو عام لوگوں کے تمام مسائل بھی جلد حل کئے جائیں گے۔ اس لئے انہیں ایک گھنٹے کی راحت دی گئی ہے۔
ممتا بنرجی نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لئے جانچ ضروری ہے۔ کوئی بھی سرکاری ملازم کوروناوائرس کی جانچ سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔
سرکاری ملازمین کو ایک گھنٹہ پہلے دفاتر سے نکلنے کی ہدایت انہوں نے کہاکہ اگر کوئی ملازم جانچ سے انکار کرتا ہے تواس سے سماج میں غلط پیغام جائے گا ۔ لوگوں کو مایوسی بھی ہو گی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں خطرناک کورونا وائرس (كووڈ- 19) کا پہلا کیس درج کیا گیا ہے۔ ایک 18 سالہ طالب علم کی تشخیص میں وائرس مثبت پایا گیا ہے جو اتوار کو برطانیہ سے واپس آیا تھا۔
بین الاقوامی وبا شکل اختیار کرچکی کوروناوائرس کے سبب ملک بھر میں دہشت کا ماحول ہے۔ مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد تمام ریاستوں نے ایڈوائزری جاری کرکھا ہے۔
کوروناوائرش سے نمٹنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے اہدیت جاری ہونے کے بعد تمام ریاستوں نے اسکول، کالج، یونیورسٹیوں ،سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس دوران بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی اور قومی سطح کے تمام کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔