اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یکم اپریل سے بنگال میں ایک بھی چیک پوسٹ نہیں ہوگا' - سکٹریٹ بلڈنگ نبنو

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سکٹریٹ بلڈنگ نبنو میں یکم اپریل سے ریاست کے تمام چیک پوسٹ کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

'یکم اپریل سے بنگال میں ایک بھی چیک پوسٹ نہیں ہوگا'
'یکم اپریل سے بنگال میں ایک بھی چیک پوسٹ نہیں ہوگا'

By

Published : Mar 11, 2020, 7:11 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سکٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پر یس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں اور تاجروں کے لئے ریاست کے تمام چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

'یکم اپریل سے بنگال میں ایک بھی چیک پوسٹ نہیں ہوگا'

انہوں نے کہاکہ کسانوں کو اب ریاست کے کسی بھی چیک پوسٹ پر اپنے مال کے لئے ٹیکس دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کسانوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست کے 109 چیک پوسٹ کو ختم کیا جارہا ہے۔ اس سے تجارت کو فروغ ملے گا اور تاجروں کو اس فیصلے سے فائدہ ہوگا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ حکومت کے 109 چیک پوسٹ کو ختم کرنے کے اس فیصلے سے وہاں کام کرنے والوں کی نوکری نہیں جائے گی۔ ان چیک پوسٹوں پر تیعنات اہلکاروں کو دوسرے کاموں کے لئے مقررکیا جائے گا۔

'یکم اپریل سے بنگال میں ایک بھی چیک پوسٹ نہیں ہوگا'

انہوں نے کہاکہ چیک پوسٹ ختم کرنے کے فیصلے باوجود کسانوں اور تاجروں کو شناختی کارڈ کے ساتھ سفر کرنا ہوگا تاکہ انہیں کسی بھی طرح کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت کسانوں اور تاجروں کی ترقی کے لئے کئی منصوبہ بنا رکھی ہے۔ آنےو الے دنوں میں مزید منصوبوں کااعلان کیا جا ئے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details