کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ میں دھوپاگوری کے ووٹروں کو ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے پر شکریہ ادار کرتی ہوں اور جیت کے لیے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ لوک سبھا میں اس سیٹ پر بی جے پی کو تقریباً 19 ہزار کی برتری حاصل تھی۔ یہ ان کا گڑھ تھا اور ان کے سینئر لیڈران ایک ماہ تک وہاں رہے۔ ہر ہوٹل بک ہو چکا تھا۔ کوئی جگہ نہیں تھی جہاں کوئی جا سکتا تھا۔' یہ ہمارے لئے بڑی جیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔ عام لوگ بی جے پی سے اکتا چکے ہیں۔ مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے عام لوگ پریشان ہیں۔ ان کی پریشانی دور کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے کبھی کچھ نہیں کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا کا عام لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔