کولکاتا: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ملک کی دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بھی وہاں کی عوام کو مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کرناٹک کی عوام کو اسلام ،وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے جمہوریت کو مضبوط بنانے اور نفرت و مذہب کے نام پر سیاست کرنےوالوں کے خلاف ووٹ دیا۔اس کے لئے انہیں شکریہ۔
وزئراعلیٰ ممتابنرجی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ بھارت میں عوام کی طاقت سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں ہے۔گزشتہ چند برسوں کے دوران چند لوگ اپنے آپ کو سپر پاور سمجھنے لگے تھے لیکن وہ یہ بات بھول گئے تھے ملک میں جمہوریت کی جڑیں اتنی مضبوط ہے جس کی بدولت نفرت کی سیاست کرنےو الوں کو سبق سکھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک کے نتائج آنے والے دنوں میں بھارت کی سیاسی سمت طے کر سکتی ہے۔کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج بھارے میں ایک نئی شروعات ہے۔ اس شروعات کی بدولت ہم مذہب کے نام پر سیاست کرنےو الوں کو شکست دے سکتے ہیں۔