اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee درگا پوجا سے قبل کسانوں کو ممتا بنرجی کا تحفہ، قرضہ معاف کرنے کا اعلان - قرضہ معاف کرنے کا اعلان

تہوار کے موسم میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےکسانوں کے کروڑوں کے قرض معاف کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ فصل بیمہ کے تحت کسانوں کے لیے 197 کروڑ کی رعایتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

درگا پوجا سے قبل کسانوں کو ممتا بنرجی کا تحفہ ۔قرضہ معاف کرنے کا اعلان
درگا پوجا سے قبل کسانوں کو ممتا بنرجی کا تحفہ ۔قرضہ معاف کرنے کا اعلان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 9:50 PM IST

کولکاتا:اس سال مون سون کی وجہ سے بنگال میں کسانوں کے فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کچھ جگہوں پر زیادہ بارش کی وجہ سے سیلاب ہے اور کچھ جگہوں پر بارش نہیں ہوئی، خشک سالی کی وجہ سے فصلوں کا نقصان ہوا ہے۔ مغربی بنگال میں اس سال بارش کی کمی کی وجہ سے دھان کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں قرضوں پر کھیتی باڑی کرنے والے لاکھوں کسانوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ممتا بنرجی نے درگا پوجا سے قبل کسانوں کو راحت دینے کی کوشش کی ہے ۔

ممتا بنرجی نے بارش کی کمی سے متاثر چاول کسانوں کے قرض معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔ نوبنو ذرائع کے مطابق اس موسم میں بارش نہیں ہونے کی وجہ سے بنگال کے 2 لاکھ 46 ہزار کسان دھان کی کاشت نہیں کر سکے ہیں ۔ اس لیے بنگلہ فصل بیمہ کے تحت کسانوں کے لیے 197 کروڑ کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔اس صورت میں کسانوں کو مزید رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mohua Moitra مہوا موئترا کے خلاف لوک سبھا اسپیکر نے ایتھکس کمیٹی کو جانچ کرنے کی ہدایت دی

بنگلہ فصل بیمہ 2019 سے شروع کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خود آج ایکس ہینڈل پر اس خوشخبری کا اعلان کیا۔ محکمہ زراعت کے ذرائع کے مطابق بانکوڑا، پرولیا، مغربی بردوان، مغربی مدنی پور کے کسان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details