اردو

urdu

ممتا بنرجی نے پانچ پانچ لاکھ روپے دئے

By

Published : Mar 31, 2020, 11:26 PM IST

ممتا بنرجی نے وزیرا عظم ریلیف فنڈ میں 5لاکھ اور بنگال حکومت کے ریلیف فنڈ میں 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا

ممتا بنرجی نے پانچ پانچ لاکھ روپے دئے
ممتا بنرجی نے پانچ پانچ لاکھ روپے دئے

کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد میںحکمراں جماعت اور اپوزیشن دونوں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی اپوزیش جماعتیں کرارہی ہیں ۔

ممتا بنرجی نے پانچ پانچ لاکھ روپے دئے

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے وزیرا عظم نریندر مودی کے ذریعہ قائم ریلیف فنڈ میں 5lلاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے مغربی بنگال ریلیف فنڈ میں بھی 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ وزیر اعلی کی حیثیت سے کوئی تنخواہ نہیں لیتی ہیں۔ممبر اسمبلی کی حیثیت سے تنخواہ نہیں لیتی ہیں اور سات مرتبہ لگاتار رکن پارلیمنٹ رہی ہیں ۔

پارلیمنٹ سے ملنے والی پنشن بھی نہیں لیتی ہیں ۔وہ اپنی زندگی اپنی کتابوں کی روالیٹی اور پینٹنگ سے ہونے والی آمدنی پر گزارا کرتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ ان کی آمدنی محدود ہے ۔اس لئے اپنے محدود آمدنی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ قائم ریلیف فنڈ میں 5لاکھ روپے اور بنگال حکومت کے ذریعہ قائم ریلیف فنڈ میں 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتی ہیں ۔

ممتا بنرجی نے پانچ پانچ لاکھ روپے دئے

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کیلئے وزیر اعظم کیئر فنڈ میں تعاون کریں ۔

اس کے بعد سے ہی کئی مشہور بزنس گھرانے ٹاٹا گروپ، ریلائنس گروپ اور دیگر بڑی کمپنیوںنے تعاون کرنے کا اعلان کیا۔کئی فلمی اور کرکٹر اور دیگر شخصیات نے بھی تعاون کا اعلان کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ریاست کے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں تعاون کریں ۔

وزیرا علیٰ نے کہا تھا کہ اس ریلیف فنڈ سے اسپتالوں کے انفراسٹکچر اور دوائیوں کے استعمال پر خرچ کیا جائےگا۔ممتا بنرجی کی اپیل پر ریاست کی کئی یونیورسٹیوں کے اساتذہ نے اپنی ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میںدینے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ کئی بزنس گھرانے اور ہوٹل مالکان نے بھی تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details