اردو

urdu

ETV Bharat / state

جب وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے مزدوروں کے ساتھ چائے پتی توڑا - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی

شمالی بنگال کے دوران کے دوران وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کارسیانگ میں واقع چاہئے باغ میں دوسری خوارین مزدوروں کے ساتھ چائے پتی توڑنے کا کام کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بہاڑ اور یہاں کے لوگ ان کے دلوں میں بستے ہیں۔Mamata Banerjee Pick Tea With Workers

جب وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے مزدوروں کے ساتھ چائے پتی توڑا
جب وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے مزدوروں کے ساتھ چائے پتی توڑا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 4:21 PM IST

جب وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے مزدوروں کے ساتھ چائے پتی توڑا

کارسیانگ:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی ان دنوں شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔شمالی بنگال کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ کارسیانگ کا دورہ کیا جہاں مقامی باشندوں بالخصوص آدیباسوں سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی درمیان وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کارسیانگ میں واقع چاہئے باغ میں دوسری خوارین مزدوروں کے ساتھ چائے پتی توڑنے کا کام کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بہاڑ اور یہاں کے لوگ ان کے دلوں میں بستے ہیں۔چائے باغ کی خواتین مزدوروں نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو اپنے درمیان دیکھ کر بے حد خوش ہوئیں۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کارسیانگ میں مقامی باشندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ انہیں پہاڑ اور یہاں کے لوگوں سے محبت ہے۔وہ اکثر وبیشتر یہاں آتی ہیں۔یہاں آنے کا مقصد سیر و تفریح نہیں بلکہ مقامی باشندوں سے ملاقات اور ان کی پریشانیوں کو دور کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نام لئے بغیر بی جے پی کو پاکٹ مار کہا

انہوں نے کہاکہ چونکہ اس مرتبہ بالکل نجی دورے پر شمالی بنگال آئیں ہیں۔اسی وجہ سے مقامی باشندوں کے درمیان جانے کا زیادہ موقع ملا۔ ان سے بات چیت کرنے سے پتہ چلا کہ وہ بھی ہمارے انتظار میں تھے۔ممتابنرجی نے کہاکہ خوبصورت پہاڑوں میں بسا کارسیانگ اور یہاں کے لوگ دل سے خوبصورت ہیں۔اسی درمیان وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مقامی باشندوں کے درمیان کپڑے تقسیم کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details