اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rabindranath Tagore Birth Anniversary وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے رابندر ناتھ ٹئیگور کو خراج پیش کیا - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نوبل انعام یافتہ اور عالمی شہرت یافتہ ادیب و شاعر رابندر ناتھ ٹئیگور کی پیدائش پر خراج عقیدت پیش کی۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے رابندر ناتھ ٹئیگور کی پیدائش پر خراج عقیدت پیش کی
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے رابندر ناتھ ٹئیگور کی پیدائش پر خراج عقیدت پیش کی

By

Published : May 9, 2023, 3:04 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ وہ ایک عظیم شخصیت تھے۔ ہمیں انکے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنر جی نے مزید کہا ادب اور فنون میں انلح شراکت نے ہمارا شاندار ثقافتی ورثہ تشکیل دیا ہے اور دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ان کی تعلیمات اور فلسفہ ہم سب کی رہنمائی کرتے رہیں۔

دوسری طرف مغربی بنگال کے دورے پر آئے وزیرداخلہ امت شاہ نے رابندر ناتھ ٹیگور کی تاریخی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے مجسمے پر گل پوشی ی ۔وزیر داخلہ نے ٹویٹر پر لکھا گرودیو ٹیگور کو ان کی یوم پیدائش پر میرا خراج عقیدت۔ انصاف اور مساوات کے بارے میں ان کے خیالات نے ہندوستان کے عالمی نظریہ کو تشکیل دیا، جبکہ ان کے لازوال کاموں نے تحریک آزادی کو فکری بنیاد فراہم کی۔ وہ ہمارے لیے ایک بصیرت انگیز شاعر اور منبع نور بنے ہوئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:Mamata Advises Amit Shah ممتا کا وزیر داخلہ کو بنگال کے بجائے منی پور کا دورے کرنے کا مشورہ

دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ممتاز بنگالی ادیب سمریش مجمدار کی موت ہر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خرج عقیدت پیش کی ۔مسٹر مجمدار کی سیاسی تصانیف ’اترادھیکار‘، ’کالبیلا‘ اور ’کال پروش‘ کافی مشہور رہیں۔انہیں بنگال میں اس وقت کی نکسل تحریک کی شعلہ انگیز تحریر ’کالبیلا‘ کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان کے دیگر قابل ذکر تصانیف میں ’گربھ دھارینی‘، ’سنگھ باہنی‘ اور ’کولی کتائے نوکمار‘ شامل ہیں۔ سال 2018 میں حکومت مغربی بنگال نے انہیں ’بنگوی بھوشن‘ سے نوازا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مسٹر مجمدار کی موت کو ادبی دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار نے کہاکہ معروف بنگالی مصنف سمریش مجمدار کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں سے میری گہری تعزیت۔ ایشور ان کی روح کو سکون عطا کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details