اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سمترا چٹرجی کے فلمی کارنامے ناقابل فراموش' - وزیراعلی ممتابنرجی نے ٹویٹ

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے اداکار سمتراچٹرجی کی موت کو فلمی دنیا کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا.

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سمترا چٹرجی کو خراج عقیدت پیش کیا
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سمترا چٹرجی کو خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : Nov 15, 2020, 6:44 PM IST

وزیرا علی ممتابنرجی نے بزرگ اداکار سمترا چٹرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ان فلمی کارنامے کو ناقابل فراموش قرار دیا۔

وزیراعلی ممتابنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'سمترا چٹرجی نہ صرف بنگلہ بلکہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لئے بڑا نقصان ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'سمترا چٹرجی اپنے آپ میں ایک عظیم شخصیت ہیں. ان کے کارنامے انہیں غیر معمولی شخصیت کی فہرست میں لاکھڑا کرتا ہے۔'

وزیر اعلی نے کہا کہ فیلو دا(سمترا چٹرجی ) اور ستیہ جیت رے کی فلمی جوڑی ناقابل فراموش ہے اور یہ بھارتی فلمی تاریخ میں ہمیشہ برقرار رہے گی۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ اکتوبر کو سمترا چٹرجی کو ہرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اس وقت سے لے کر اب تک ان (سمترا دا) کی خصوصی دکھ بھال کی جا رہی تھی۔

وزیراعلی ممتابنرجی کے مطابق ان کے علاج کے لئے دس ڈاکٹروں پر مشتمل مڈیکل ٹیم بنائی گئی تھی۔

مڈیکل ٹیم دن رات سمترا چٹرجی کی دکھ بھال میں لگی رہی لیکن وہ ان کی زندگی بچا نہیں سکی۔

واضح رہے کہ 'سمترا چٹرجی گذشتہ چھ اکتوبر سے کولکاتا کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔'

پرائیوٹ ہسپتال میں ان کی حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا. آج دن میں ان کی موت ہو گئی وہ 85 برس کے تھے۔

سمترا چٹرجی بھارتی فلمی تاریخ کے وہ نام ہیں جنہیں آسانی سے فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

داداصاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ سمترا چٹرجی کو عظیم فلم ساز ستیہ جیت رے کے ساتھ 14 فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے۔

سمترا چٹرجی کو انتردھن دیکھا اور پادو کھیپ جیسی سپر ہٹ فلموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کرنے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فرانس کے اعلی شہری اعزاز لیگون آف آنر سے سمترا چٹرجی کو نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details