اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتابنرجی نے گروگوبند سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا - pay homage

مغربی بنگال کے وزیراعلی ممتا بنرجی نےجمعرات کو سکھوں کے دسویں گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش اتسو کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ممتابنرجی نے گروگوبند سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا
ممتابنرجی نے گروگوبند سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : Jan 2, 2020, 10:28 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پر اپنےپوسٹ میں لکھاکہ ’’میں گروگوبند سنگھ جی کی سالگرہ پر انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ جو بولے سو نہال ست شری اکال، شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش اتسو پر سبھی کو دل کی گہرائیوں کی خراج عقیدت۔‘‘

گروگوبند سنگھ کی پیدائش جنوری 1666 میں بہار کے پٹنہ میں ہوئی تھی۔ وہ ایک مذہبی گرو، جنگجو، شاعر اور فلاسفرتھے۔

ان کے والدگرو تیغ بہادر جی کو قتل کرنے کے بعد نو برس کی عمر میں ہی انہیں سکھوں کا گرو بنایا گیا۔

گرو گوبند سنگھ کے چار بیٹے تھے جن میں سے دو کی جنگ کے دوران موت ہوگئی تھی جبکہ دو کو مغل فوج نے پھانسی دے دی تھی۔

انہوںنے 1699میں خالصہ پنتھ کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے زندگی گذارنے کے لئے پانچ اصول وضع کئے جنہیں ’پانچ ککار‘ کہا جاتا ہے۔

پانچ ککار کا مطلب ’ک‘ لفظ سے شروع ہونے والی پانچ چیزیں ہیں، جنہیں گروگوبند سنگھ کے اصولوں کے مطابق سبھی خالصہ سکھوں کو دھارن کرنا ہوتا ہے۔

گروگوبند سنگھ نے سکھوں کےلئے پانچ چیزیں ضروری قرار دی تھیں۔ کیش، کڑا، کرپان، کنگھا اور کچھا۔ اس کے بغیر خالصہ لباس مکمل نہیں ہوتا۔ انہوںنے 7 اکتوبر 1708 کو آخری سانس لی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details