کولکاتا: اس سے قبل ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں بھی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزراء اور بیوروکریٹس کو نومبر اور دسمبر میں محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ سیاسی جماعتیں بنگال کے ماحول کو کشیدہ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔ کابینہ کی میٹنگ میں ممتا نے کہاتھا کہ آپ کو اپنے علاقے میں رہنا چاہیے۔ نمائندوں کو اپنے اپنے علاقوں میں رہنے کو کہیں۔ بی جے پی نومبر دسمبر میں ریاست میں ناخوشگوار صورتحال کو ہوا دے سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ پولیس ناکہ چیکنگ میں اضافہ کرے۔ تاکہ کوئی معمولی واقعہ پیش نہ آئے۔ اس پر گہری نظر رکھیں۔West Bengal CM Mamata Banerjee Orders To Kolkata And State Police To Be Alert For December Month
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر ندیا ضلع انتظامیہ میٹنگ میں اس بات کا خدشہ کا اظہار کیا ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بنگال میں سی اے اے اور این آر سی کسی بھی صورت میں نافذ نہیں ہوگا۔میں درخواست کروں گی سب اپنا نام ووٹر لسٹ میں ڈالیں۔ نام کا اندراج کمیشن کے قواعد کے مطابق کیا جائے گا۔ ایک سازش چل رہی ہے۔ کسی کا نام نہیں چھوڑنا چاہیے۔سرحدی علاقے میں زیادہ چوکس رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف عام کولوگوں پریشان نہ کریں ۔ ڈی ایم، ایس پی اورآئی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں۔