مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے اعلیٰ میڈیکل افسران کے ساتھ میٹنگ کر تے ہوئے کہاکہ ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے مغربی بنگال ابھی بھی محفوظ ہے۔
انہوں نے کہاکہ کولکاتا میں کوروناوائرس کا جو کیس ملا ہے وہ بنگال کا نہیں ہے بلکہ انگلینڈ سے آیا ہے۔ اس لئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ لوگوں کو ضرورت سے زیادہ دہشت زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام اضلاع کے ہستپالوں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں سجندگی سےکام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس دوران اگر کسی کے خلاف لاپرواہی برتنے کی شکایت موصول ہو تی ہے تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی جو دوسروں کے لئے سبق ہو گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حکومت اس ضمن میں پوری طرح سے چوکس ہے ۔ عام لوگوں کو بحران سے نجات دلانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے ۔امید ہے کہ ہمیں کامیا بی ملے گی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ کسی کو بھی موقع سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ بحران کے دوران دکانیں اور بازار وغیر بند رکھنے کی اطلاع ملی ہے۔