ریاستی سیکریٹریٹ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں کورونا وائرس کے 95 مریض سامنے آئے ہیں۔
بنگال میں 10جون تک اسکول اور کالج بند رکھنے کاحکم انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 12 معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں کورونا متاثرین کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست میں 10جون تک اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم لوگ بیکری کو کام کرنے کی اجازت دینے پر غور کررہے ہیں مگر معاشرتی فاصلے کو بہر صورت باقی رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے مارچ میں ہی ریاست کے تمام اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی ادارے کو بند رکھنے کی ہدایت دی تھی۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس بہت حد تک قابو میں ہے لیکن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کی عوام سے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تاہم یہ ناگزیر ہے اور اس کے بغیر اس وباپر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 6 نئے معاملات کے ساتھ بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔