اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نیتاجی سبھاش چند بوس کو خراج عقیدت کی - یہی ہے کہ تاریخ کو مسخ نہیں کیا جائے

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریڈ روڈ پر نیتا جی کی جینتی کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ 23جنوری کو صرف نیتاجی کی یوم پیدائش منانے کےساتھ تاریخ کو مسخ کئے بغیر اصل تاریخ سے آگاہ کرنا ضروری ہے ۔CM Mamata Banerjee On Netaji

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نیتاجی سبھاش چند بوس کو خراج عقیدت کی
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نیتاجی سبھاش چند بوس کو خراج عقیدت کی

By

Published : Jan 23, 2023, 9:03 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریڈ روڈ پر نیتا جی کی جینتی کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ 23جنوری کو صرف نیتاجی کی یوم پیدائش منانے کےساتھ تاریخ کو مسخ کئے بغیر اصل تاریخ سے آگاہ کرنا ضروری ہے ۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ آج بنگال کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے ۔365دن بنگال کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ہمیں ایجنسیوں کے ذریعہ ڈرانے اور خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگرہم خوف زدہ ہونے والے نہیں ہے

کو نشانہ بنایا۔ بنگال کے وزیر اعلیٰ نے مرکزی ایجنسیوں سے لے کر متعدد مسائل پر مودی حکومت پر تنقید کی۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ملک کے حقیقی لیڈر بننے والوں کو کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ دیش بندھو چترنجن داس نیتا جی سے سب سے زیادہ پیار کرتے تھے۔ ہم میں سے کتنے کو یاد ہے؟ ہم سیاست کی بات کرتے ہیں۔ لیکن ان کی سیاست میں حسن تھا۔ ملک کا لیڈر کیسا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:Subhas Chandra Bose Jayanti مرمو اور مودی کا سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

نیتا جی، گاندھی جی کی طرح بنیں۔ امبیڈکر جیسا بنو، دیش بندھو جیسا بنو۔ممتا بنرجی نے کہاکہ پلاننگ کمیشن نیتا جی سبھاش چندر نے بنایا تھا، بدقسمتی سے آج کوئی پلاننگ نہیں ہے، انہوں نے پلاننگ کمیشن کو ختم کردیا ہے۔ مجھے کچھ نہیں معلوم ہے کہ آخر ایسا کیوں کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details