مغربی بنگال کے علی پور دوار ضلع کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے 'بی جے پی ہٹاؤ دیش بچاؤ' کا نعرہ دیا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جیسے اقتدار کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہیے۔ وہ (بی جے پی کے لوگ) اقتدار حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ اس لئے اسے اقتدار سے بے دخل کرنا بے حد ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماں، ماٹی، مانس کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کو ختم کرنے کی شازس کرنے والے، وہ دن دور نہیں جب وہ خود ختم ہو جائیں گے۔ اس کے لئے ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عوام ہی اس کام کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر انجام دے گی کیونکہ عام لوگوں کو گزشتہ چند برسوں کے دوران جتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کا حساب کون دے گا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی سیاسی جماعت کم واشنگ مشین زیادہ ہے۔ بڑے بڑے بد عنوان رہنما داغ دار ہو کر جاتے ہیں اور سفید ہو کر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے بی جے پی کو، بدعنوان رہنماؤں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے پر جواب دینا پڑے گا۔