کولکاتا: مغربی بنگال میں سینگور کی سرزمین پر ٹاٹا نینو کی پروجیکٹ کو لے کر اس وقت کی لفٹ فرنٹ کی حکومت کے خلاف ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی تحریک اور 26 روزہ بھوک ہڑتال بھارت کی سیاست میں کبھی اہم مقام رکھتی ہے ۔West Bengal CM Mamata Banerjee On 16th Anniversary On 26 Days Fast Against Singur Project At Metro Channel
یوں کہنا بہتر ہے کہ ممتابنرجی کی 26 روزہ بھوک ہڑتال ہی لفٹ فرنٹ کی 34 سالہ حکومت کے خاتمے کی سب سے اہم وجہ بنی ۔اسی تحریک کی بدولت ممتابنرجی مغربی بنگال کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بنی ۔
اسی درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سینگور میں نینو پروجیکٹ کے خلاف 26 روزہ بھوک ہڑتال کے 16 برس مکمل یونے پر اہل بنگال کو مبارک دیتے ہوئے کہاکہ ان میں آج بھی ظلم کے خلاف لڑنے کا اتنا ہی جذبہ ہے جتنا پہلے تھا۔