کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ پارلیمانی جمہوریت بچ پائے گی یا نہیں، ہم نے اراکین پارلیمنٹ سے بات چیت کی ہے۔ مرکز موجودہ اجلاس میں 16 نئے بل لانے کی تیاری کر رہا ہے۔
اس پر ترنمول کی سربراہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے بل ایسے ہیں جو ریاستی حکومت کے کام کاج میں مداخلت کر نے والے ہیں۔ مثال کے طور پر، بجلی کا بل، کوآپریٹو بل، یا ڈیٹا پروٹیکشن بل۔ ممتا نے یہ اشارہ بھی دیا کہ سیشن کے دوران ترنمول ان تمام بلوں کی مخالفت کرنے والی ہے۔ دوسری طرف ممبرپارلیمنٹ سدیپ بنرجی نے بھی ترنمول کے نمائندے کے طور پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگ کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں شرکت کی۔ West Bengal CM Mamata Banerjee Meeting With TMC MPs In Delhi