کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو مغربی بنگال بہت جلد متحدہ عرب امارات سے مزید مصنوعات برآمد کرنے جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ کاروباری تعلقات بھی مضبوط ہو سکتے ہیں۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مغربی بنگال کی کل برآمدات کا 12 فیصد متحدہ عرب امارات کو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال کی مالی ترقی کی شرح ملک کی تمام ریاستوں میں سب سے تیز ہے۔ 2023-24 میں ریاست کی جی ڈی پی 21 ہزار 200 ملین امریکی ڈالر ہونے جا رہی ہے۔ ہندوستانی کرنسی میں 17 لاکھ 58 ہزار کروڑ روپے سے زائد ہے۔
عالمی بنگال تجارتی کانفرنس 21 اور 22 نومبر کو بنگال میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ ممتا بنرجی نے متحدہ عرب امارت کے وزیر کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے گزشتہ سال اس عالمی تجارتی کانفرنس میں متحدہ عرب امارات شراکت دار ملک تھا۔