مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے مدھیامک امتحانات کے تیسرے دن جنوبی کولکاتا کے اسکولوں کا دورہ کرکے وہاں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے ہاجرہ گرلس ہائی اسکور کادورہ کیااور مدھیامک امتحان کے لئے تنعیات افسران سے ملاقات کی ۔ ان سے موجودہ حالات پر تبادلہ خیا ل کیا۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مدھیامک امتحانات کے تیسرے دن جیغفری کاامتحان سے قبل طلباء کو نیک خواہشات پیش کی ۔ وہاں موجود اسکول اور پولیس اہلکاروں کو انتظامات سے متعلق پوچھ تاچھ کی ۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مدھیامک امتحانات طلباء کے کیرئیر کا سب سے پہلا بڑا امتحان ہے۔ حکومت اور تعلیمی محکمہ مدھیامک انتحانات کے دوران سمکیورٹی انتظامات سخت کئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ابھی تک حکومت اور محکمہ تعلیم کو کامیابی ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق امتحاب 11.45بجے شروع ہوگا اور 3بجے ختم ہوجائے گا اور ایک دن میں ایک ہی پرچہ کا امتحان رکھا گیا ہے۔