کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کئی چھوٹے سرجری ہونی ہے۔اگلے تین چار دنوں میں یہ سرجری ہوجائے گی۔اس وقت گھٹنے اور کمر کی تھراپی چل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں جسمانی طور پر بالکل ٹھیک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہیلی کاپٹر سے چھلانگ نہیں لگاتیں تو وہ حادثہ کا شکار ہوسکتی تھیں ۔چھلانگ لگاتے ہوئے گھٹنے میں چوٹ لگی ٹشوز اور لیگامینٹس زخمی ہیں۔ کمر میں تکلیف ہے۔ ڈاکٹروں نے مجھے ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ چوں کہ اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرس مصروف ہوسکتے تھے اس لئے میں نے گھر میں ہی رہ کر علاج کرانے کا فیصلہ کیا ۔اس وقت چار گھنٹے تھراپی کی جارہی ہے۔ جب تھراپی چلتی ہے تو دماغ پر ایک طوفان برپا ہو جاتا ہے۔ اب میں آہستہ آہستہ سیدھا چل پارہی ہوں۔اس لئے اب میں نے آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس کے ایم کے ڈاکٹروں نے سی ایم کے گھٹنے اور کمر کی تکلیف کو ختم کرنے کےلئےمعمولی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کےلئے انہیں دو چار دن اسپتال میں رہنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایس ایس کے ایم کے ووڈ برن بلاک میں داخل ہوں گی ۔