اردو

urdu

ETV Bharat / state

Candle March In Favour Of Wrestlers کولکاتا میں پہلوانوں کی حمایت میں مومبتی ریلی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے دہلی میں بپہلوانوں کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے آج دارالحکومت کولکاتا میں مومبتی ریلی کی قیادت کی ۔انہوں نے کہاکہ پہلوانوں کی یہ تحریک زندگی کی تحریک ہے۔اس تحریک کی حمایت اس وقت کرتی رہوں جب تک قصوروار کو سز نہیں مل جاتی-

کولکاتا میں پہلوانوں کی حمایت میں مومبتی ریلی
کولکاتا میں پہلوانوں کی حمایت میں مومبتی ریلی

By

Published : Jun 1, 2023, 8:33 PM IST

کولکاتا میں پہلوانوں کی حمایت میں مومبتی ریلی

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع میدان میں گوشٹو پال کے مجسمے کے سامنے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے پہلوانوں کی حمایت میں مومبتی ریلی کی قیادت کی ۔وزیراعلیٰ نے پہلوانوں کی کھل کر حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی اس مومبتی ریلی میں کولکاتا کے تینوں مشہور فٹبال کلب ایسٹ بنگال ، موہن بگان ، محمڈن اسپورٹنگ سمیت تمام کھیل کود کے اداروں نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے بھی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی مومبتی ریلی کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے دہلی میں بپہلوانوں کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے آج دارالحکومت کولکاتا میں مومبتی ریلی کی قیادت کی ۔انہوں نے کہاکہ پہلوانوں کی یہ تحریک زندگی کی تحریک ہے۔اس تحریک کی حمایت اس وقت کرتی رہوں جب تک قصوروار کو سز نہیں مل جاتی۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ دہلی میں جو پہلوان دھرنے پر بیٹھے ہیں وہ ہمارے ملک کی شان ہیں ۔انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے کھیل کی دنیا میں بھارت کا نام روشن کیا ہے۔ان کی محنت کی وجہ سے ہی بھارت کو اولمپکس کھیلوں میں طلائی تمغے، نقری تمغے اور کانسے کے تمغے ملے ہیں۔لیکن مرکز میں جو حکومت ہے اسے ان پہلوانوں کی محنت اور کامیانی کی کوئی قدت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Stand For Wrestlers پہلوانوں کی حمایت میں ممتا بنرجی کی احتجاجی ریلی

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ ہم پہلوانوں کی کھل کر حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ انہیں انصاف چاہئے ۔وہ انصاف کے لئے ہی گزشتہ کئی دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پہلوانوں کی حمایت میں جلسہ و جلوس کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details