کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے اسپن کے دوران گلوبل بزنس سمٹ کو خطاب کرتے ہوئے ہسپانوی صنعت کاروں سمیت دنیا بھر کے کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کو بنگال میں موجود لامحدود مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ ہسپانوی صنعت کاروں کو بنگال میں سرمایہ کاری کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ہسپانوی صنعت کاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال گلوبل بزنس سمٹ، 2023 بارسلونا میں بزنس کانفرنس میں معزز سامعین کے سامنے کھڑا ہونا واقعی ایک اعزاز کی بات ہے۔ یہاں کے صنعت کار دنیا بھر میں اپنے کاروبار کو پھیلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہسپانوی صنعت کاروں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے انہیں بنگال کے دورے پر آنے کی دعوت دی ہے۔