مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مرشدآباد ضلع انتظامیہ میٹنگ میں بہرام پور سے ممبر پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری جو لوک سبھا میں کانگریس کے رہنمابھی ہیں کو مدعوکرکے کانگریس کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی کوشش کی ہے۔تاہم پارلیمنٹ سیشن کا عذر پیش کرتے ہوئے ادھیررنجن چودھری میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بہرام پور رابندسدن میں ضلع انتظامیہ کی میٹنگ طلب کی تھی۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے بہرام پور سے ممبر پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری کو میٹنگ میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔