اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Increase Imam Allownce وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آئمہ اور موذنین کی تنخواہوں میں 500روپیہ کا اضافہ کیا - بنگال امام اور موذن کی جانب سے نیتاجی انڈور اسٹڈیم

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے انڈور اسٹیڈیم میں آج کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ریاست کے امام اور موذن کی تنخواہوں میں 500روپیہ کا اضافہ کیا ہے۔مغربی بنگال کے مسلمانوں کے لئے ترقیاتی اسکیموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ائمہ اور موذنین کی تنخواہوں میں 500روپیہ کا اضافہ کیا
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ائمہ اور موذنین کی تنخواہوں میں 500روپیہ کا اضافہ کیا

By

Published : Aug 21, 2023, 7:22 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے امام اور موذن کی جانب سے نیتاجی انڈور اسٹڈیم میں منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کی معاشی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کے حقوق نہیں دئے جارہے ہیں۔ بنگال اپنے طور پر فلاحی اسکیمیں چلا رہی ہے اس کی وجہ سے ریاست کے خزانہ پر اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ بنگال میں تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہیں۔بنگال نیتاجی سبھاش چندر بوس اور سوامی وی ویکانند کی سرزمین ہے۔ نتیاجی سبھاش چندر بوس کے فوج کی کمان شاہنواز خان کے پاس تھی۔ سوامی وی ویکانند کے بیلور مٹھ میں ایک چھوٹی سی درگا ہ ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر وہ مسلمانوں کے درمیان آتی ہیں تو بی جے پی ہنگامہ مچانے لگتی ہے ۔جب کہ وہ قبائلیوں کے درمیان جاتی ہیں ، ان کے ساتھ ڈانس کرتی ہیں ،اسی طرح متوا سماج کے درمیان جاتی ہیں ، راج بنشیوں کے درمیان جاتی ہیں مگر اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا ہے تو پھر مسلمانوں کے درمیان آنے پر کیوں اعتراض کیا جاتا ہے۔

ممتا بنرجی نے ائمہ و موذنین کے ماہانہ الاؤنس میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ریاست کے امام کو ماہانہ 3ہزار روپے ملیں گے اور موذن کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ ریاست کے 30,000امام اور 20ہزار موذنین کو وقف بورڈ کے ذریعہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے اس اعلان پر سامعین کے صف میں بیٹھے ائمہ اور موذنین نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ساتھ دھوکہ ہے۔مہنگائی کے دورمیں 3ہزار کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ائمہ موذنین کی میٹنگ سے خطاب کرنے کے بعد کل منگل کو وزیرا علیٰ ریاست کے درگا پوجا کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کریں گی ۔گزشتہ سال وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پوجا گرانٹ کو 50 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کر دیا تھا۔ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا اس مرتبہ بھی اضافہ کیا جائے گا۔ گزشتہ سال کل 42 ہزار 28 پوجا کمیٹیوں کو 60 ہزار روپے کی گرانٹ دی گئی تھی۔

2012 سے، ممتا بنرجی حکومت نے ائمہ اور معزمین کو الاؤنس دینا شروع کر دیا ہے۔ ممتا نے پیر کو کہاکہ ہمیں مالی مجبوریوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ ایک طرف، دہلی ادائیگی نہیں کر رہا ہے۔ دوسری طرف 100 دن کے کام جیسے منصوبے ریاست کے پیسے سے چلائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر سماجی منصوبے جیسے کنیا شری، یووا شری، طلبہ کی اسکالرشپ جاری ہیں۔ اس میں بھی ہم نے الاؤنس بڑھانے کی کوشش کی۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اس موقع پر اپنی فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام اسکیمیں ریاست کے تمام طبقات کو ملتی ہیں ۔کسی کے ساتھ کوئی بھی تفریق نہیں کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنیا شری، شکشھا شری، سواتھ ساتھی کار ڈ تمام افراد کو ملتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:Gulzar Ahmed Azmi الحاج گلزاراحمد اعظمی کا انتقال جمعیۃ علماء ہند اور ملت کے لئے ایک بڑاخسارہ: مولانا ارشد مدنی

اس موقع پر انہوں نے بی جے پی ، کانگریس اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں مل کر ریاست کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے جادو پوریونیورسٹی میں ایک طالب علم کی موت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جادو پور یونیورسٹی ریاست کی اہم یونیورسٹی ہے مگر وہاں سی پی ایم کے طلبا تنظیم کا غلبہ ہے ان کی گندی سیاست کی وجہ سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details