اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee Inaugurates 46th International Kolkata Book Fairبین الاقوامی کولکاتا کتاب میلہ کا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں افتتاح - کتاب میلہ کا وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ہاتھوں افتتاح

46ویں کلکتہ انٹرنیشنل کتاب میلہ کا آج وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں سالٹ لیک کے سینٹرل پارک میں افتتاح ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ میری 128 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ اس کتاب میلے میں مزید 6 کتابیں شائع کی جائیں گی۔ کلکتہ کتاب میلے نے سب کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ جگہ پہلے سے زیادہ بڑی ہے۔ کتابیں کتابیں صرف کتابیں نہیں ہیں، کتابیں انسانوں کی زندگی ہیں، حقیقت پسندی سے روسناش کراتی ہے، ہمیں ابھی بھی بہت کچھ سیکھنا ہے، جب تک ہم زندہ ہیں، کچھ نہ کچھ سیکھتے رہیں گے۔CM Mamata Banerjee Inaugurates 46th International Kolkata Book Fair

بین الاقوامی کولکاتا کتاب میلہ کا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں افتتاح
بین الاقوامی کولکاتا کتاب میلہ کا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں افتتاح

By

Published : Jan 30, 2023, 8:13 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ میں نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے بسوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ تاکہ لوگ رات کو بھی واپس جا سکیں۔ آگ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو یہاں سے کنٹرول محکمہ کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کوئی بھی تنقید سے بالاتر نہیں ہے میں تنقید سے بالاتر نہیں ہوں۔اگر کوئی مجھ پر تنقید کرے تو خوش ہوتی ہوں۔ ہاں اگر میں تنقید سے کچھ سیکھ سکتی ہوں تو اس سے بڑی بات کیا ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر کوئی جان بوجھ کر خامیاں نکالتا ہے تو برا محسوس ہوتا ہے -

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ دیمک کاٹتے ہوئے بھی الفاظ دکھائے جاتے ہیں، اچھی کتابیں لکھنے سے ریویو نہیں ملتے، کیا سیاسی لوگ کتابیں نہیں لکھ سکتے؟سیاستدان پہلے سماجی مخلوق ہوتے ہیں۔

حقیقت میں تھوڑی مٹی اور قلم کا مزہ چکھو۔ مٹی اور خاک کے بغیر تعلیم کی کوئی انتہا نہیں۔ ہر چیز کو منفی کیوں سمجھتے ہیں؟ عالمی اتحاد، ہم بھوک سے لڑیں گے۔ ہم امن چاہتے ہیں۔ ہم روزگار چاہتے ہیں۔ میں جنگ نہیں امن چاہتی ہوں۔ یہ بنگال کا کلچر ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛CM Mamata Banerjee مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نیتاجی سبھاش چند بوس کو خراج عقیدت کی

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ وہ دہلی، یوپی، کرناٹک، آندھرا، آسام، تریپورہ، بہار، پنجاب اور دنیا بھر سے آئے پبلشر کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کلکتہ کتاب میلے نے سب کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ ہم بین الاقوامی فلمی میلے کا انعقاد کرتے ہیں۔ ہم نے اپنی پوری کوشش کی ہے۔ انفراسٹرکچر کو تیار کریں۔ دوپہر 12 بجے سے رات 9 بجے تک یہ کتاب میلہ کھلے رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details