کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع مشہور یونیورسٹی سنٹ زیورس نے ریاست میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور تعلیمی سرگرمیوں کو گھر گھر پہنچانے کے لئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو اعزای ڈ لیٹ ڈگری سے نوازا گیا۔اس موقع پر گورنر سی وی آنند بوس بھی موجود تھے ۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ڈی لیٹ ایوارڈ سے سرفراز ہونے کہا کہ ریاست کو تعلیمی میدان میں نمبرون بنانے کا عزم ہے ۔اس کے لئے تمام لوگوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اعزاز کو عام لوگوں کے لئے وقف کیا:ڈی الیٹ اعزاز حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعزاز کو مغربی بنگال کے عام لوگوں کے نام وقف کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ میں یہ ڈگری عام لوگوں کے لئے وقف کر رہی ہوں۔ میں ایک عام انسان ہوں، ہمیشہ عام لوگوں کے درمیان ہی رہنا چاہتی ہوں۔بنگال کے لوگوں نے مجھے اس مقام تک پہنچایا ہے۔ میں یہ اعزاز ملک کے کمزور طبقے کے لئے وقف کر رہی ہوں۔