مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سابق وزیر اعظم پنڈت نہرو کو ان کو یوم پیدائش پر احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعظم پنڈت نہروایک عظیم شخصیت تھے۔ انہوں نے ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نے ملک کے لیے جوخدمات انجام دیے اس سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ان کے نقش قدم پرچلناوقت کی اہم ضرورت ہے۔
پنڈت نہرو 14نومبر 1889کو پید اہوئے تھے۔مجاہدآزادی کے ساتھ وہ آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہیں۔انہوں نے بھارت کی ترقی کے لیے کئی منصوبے بنائیں جس سے ملک کے عوام کوفائدہ پہنچا۔