کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو میں ایک خصوصی میٹنگ کے دوران بنگلہ فلموں کے مشہور اداکاردیپک ادھیکاری(دیو)کو محکمہ سیاحت کے سفیربنانے کی تجویز پیش کی۔ممکن ہے کہ وزیراعلیٰ کی تجویز عملددرآمد جلد ہی کی جائے گی ۔اسی درمیان وزیراعلیٰ نے کہاکہ شاہ رخ جیسا وہ ہیں برانڈ ایمبیسیڈر ہی رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ ممتابنر جی نے سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو میں صنعت کاروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور اعلیٰ حکام کے ساتھ بنیادی طور پر مختلف صنعتوں میں سرمایہ کاری اور روزگار سمیت کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ ختم ہونے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اچانک دیو سے کہاکہ جو ایک مخصوص نشست پر بیٹھے تھے، کیا آپ کو کچھ کہنا ہے؟ دیو نے وزیر اعلیٰ کے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ان سے کہا کہ بنگال کا برانڈ ایمبیسیڈر مت بنو۔وزیراعلیٰ کی بات سن کر وہ ادھر ادھر دیکھنے لگے۔