کولکاتا: مغربی بنگال کت دارالحکومت کولکاتا میں واقع وشو بنگلہ میلہ کے احاطے میں طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا، "میں ان ہونہار نوجوان طلبہ کو ان کی ثابت قدمی اور محنت کے لیے تہہ دل سے مبارکباد دیتی ہوں۔ ہمارے طلبہ ہمارے ملک کے مستقبل کے لیڈر اور مشعل بردار ہیں اورمجھے ان کی شاندار صلاحیتوں، عمدگی اور بلندیوں تک پہنچنے کے عزم کو دیکھ کر بہت فخر ہورہا ہے۔
انہوں نے اساتذہ اور والدین کو بھی مبارکباد پیش کی جنہوں نے ان کی نمایاں کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا، “مجھے اسٹوڈنٹس کریڈٹ کارڈ موبائل ایپ اور ایجوکیشن ایکو سسٹم پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے، جس کا مقصد تعلیم تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ میں نے دو کتابیں یونیک ای گورننس انیشیٹیو ان ویسٹ بنگال اور جیمس آف بنگال 2023 بنگال کا بھی اجرا کیا۔