کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سیکرٹریٹ نلڈنگ بنبو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور اس کی عوام مخالف پالیسی پر جم کر بھڑاس نکالی۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ ملک میں ایک ایسی سیاسی جماعت برسراقتدار ہے جس کی پالیسی سے عام لوگ ناخوش ہیں۔ مرکز کی بیشتر پالیسی عوام مخالف ہے۔ اسی وجہ سے عام لوگوں سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرتے ہیں۔ جب ریاستوں کی غیر بی جے پی حکومتیں عام لوگوں کے ساتھ آواز بلند کرتی ہیں تو حکمراں جماعت کے رہنماؤں اور وزرا کو جھوٹے الزام میں ہھنسا کر جیل بھیج دیا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ وہ پلوامہ حملے میں مرکز کے مبینہ رول کا جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتی ہیں۔ بھارت کے عام لوگوں کی جانب سے یہ مطالبہ کرتی ہیں کیونکہ عام شہریوں کے دل و دماغ میں اس وقت کے گورنر ستیہ پال ملک کی باتوں کو لے کر سوالات ہیں۔ مرکزی حکومت کے علاوہ کوئی دوسرا ان سوالات کا جواب نہیں دے سکتا ہے۔